قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا

Published On 23 January,2025 01:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی جانب سے 1 ہزار 10 گاڑیاں خریدنے پر اظہار تشویش کیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ نے دی ہوئی ہے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا ایف بی آر کو مسابقتی عمل کے ذریعے خریداری کرنی چاہئے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو نیب اور ایف آئی اے میں جاؤں گا۔