سردی کی شدت برقرار، شدید برفباری کے باعث بلوچستان کی رابطہ سڑکیں بند

Published On 23 January,2025 09:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

بارش اور برفباری کے بعد شمالی بالائی بلوچستان کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، برفباری کے باعث متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور گردونواح موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بہاولنگر، بہاولپور ،ملتان،رحیم یارخان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند متوقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔