کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1489 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 1360 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 50 کروڑ 86 لاکھ 44 ہزار 71 روپے مالیت کے 21 کروڑ 14 لاکھ 33 ہزار 151 شیئرز کا لین دین ہوا۔