سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

Published On 29 January,2025 10:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1489 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔