سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہوگئی

Published On 29 January,2025 04:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے کیساتھ 2763 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہوگئی۔