رمضان میں چینی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے: رانا تنویر حسین

Published On 31 January,2025 04:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہےکہ رمضان میں چینی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آؓباد میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی قیادت میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی مزید نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا، چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا ،

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے، شوگر ملز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔