اسلام آباد: (حریم جدون) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا، سیریز کی پانچویں میراتھن میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز نے شرکت کی ہے جبکہ ریس میں سفارتی برادری کی ایک قابل ذکر تعداد بھی شامل ہو گی، یہ میراتھن بین الاقوامی رنرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔
میراتھن ریس میں 5، 10 کلومیٹر، فل اور ہاف میراتھن کیٹیگری مقابلے ہیں، چھوٹے بچوں میں فعال طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کیلئے بھی ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ایونٹ کو دلچسپ اورناقابل فراموش بنانے کے لیے کھانے کے سٹالز اور گیمز کی ایک وسیع رینج کا بھی اہتمام ہے جبکہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے نئے معیار متعین کرے گا۔