ایک ماہ میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے ایک ارب68 کروڑ کی بجلی کی خریداری

Published On 17 February,2025 12:04 pm

اسلام آبا د: (ذیشان یوسفزئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ایک ماہ کے دوران سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے ایک ارب 68 کروڑ روپے کی بجلی خرید لی۔

سی پی پی اے کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے دسمبر میں چھ کروڑ 24 لاکھ یونٹس خریدے گئے، سب سے زیادہ بجلی لیسکو میں خریدی گئی، لیسکو میں 2 کروڑ 17 لاکھ یونٹس خریدے گئے۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میپکو میں 1 کروڑ ساٹھ لاکھ ، آئیسکو میں 9 لاکھ ، پیسکو میں 47 لاکھ اور گیپکو میں 49 لاکھ یونٹس خریدے گئے، فیسکو میں ایک ماہ میں 52 لاکھ یونٹس خریدے گئے۔