ملکی تجارتی خسارہ جنوری میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

Published On 17 February,2025 07:05 pm

کراچی: (حمزہ گیلانی) ملکی تجارتی خسارہ جنوری میں 18 فیصد اضافے سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں برآمدات 3 ارب ڈالر رہیں جو سالانہ 6 فیصد اور ماہانہ 1 فیصد ترقی کو ظاہرکرتی ہیں، جنوری 2025 میں درآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں۔

درآمدات سالانہ 11 فیصد زیادہ اورماہانہ 2 فیصد کم رہیں، رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 2.9 فیصد بڑھ کر 13 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران ملکی مجموعی ایکسپورٹ 19 ارب 58 کروڑ ڈالر رہی، 7 ماہ کے دوران ملکی مجموعی درآمدات 33 ارب ڈالر رہیں۔