کراچی: (حمزہ گیلانی) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، 3سال بعد جنوری 2025 میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال کے مقابلے میں جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 فیصد بڑھ کر 1 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
دسمبر 2024 سے جنوری 2025 ایک ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 14.1 فیصد بڑھی، جون 2022 کے بعد جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 10.6 فیصد بڑھ کر 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔
ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ ٹینٹ سیکٹر کی ایکسپورٹ میں سالانہ 80 فیصد تیزی رہی۔