اسلام آباد: (دنیا نیوز) پوائنٹ آف سیل سکیم کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس افسران کو فنڈز کی فراہمی، ایف بی آر نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران کو کروڑوں روپے بانٹ دیئے۔
دستاویز کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ میں فراہم کیے گئے، ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے۔
پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز، آئی ٹی اور ایف بی آر دیگر افسران سہولت سے محروم رہے، آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔
ایف بی آر کے مطابق افسران کو 20 ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں بھی دیئے گئے ہیں، ایف بی آر تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے کی گئی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل سکیم کے تحت ہر رسید پر ایک روپے وصول کرتا ہے۔