کیپرا نےفروری میں بھی اضافی محصولات جمع کرنے کی روایت قائم رکھی: مزمل اسلم

Published On 03 March,2025 06:47 pm

پشاور:(دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کی جانب سے فروری کے مہینے میں بھی اضافی محصولات جمع کرنے کی روایت برقرار رکھی گئی۔

پشاور میں جاری اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکس وصولی میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ ایف بی آر کے 28 فیصد کے مقابلے میں خیبرپختونخوا 44 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب ملک میں جی ڈی پی گروتھ بالکل رُکی ہوئی ہے، امید ہے کہ ہم پورے سال کے محصولات کے ہدف کو آگے بڑھائیں گے۔