وفاقی حکومت کا شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

Published On 10 March,2025 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کیا ہے۔

شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی، شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا، شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔