ایف بی آر کا صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ

Published On 14 March,2025 08:52 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ایف بی آر کا صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق اشیاء کی پیداوارکی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی کی جائے گی، ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔

سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی، مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا، کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ سامان نصب کیا جائے گا، نگرانی کا سازوسامان لائسنسن یافتہ مجاز وینڈر کے ذریعے نصب ہوگا۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا مجاز وینڈر نصب ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتاََ اپ گریڈ کرے گا، ایف بی آر نگرانی کا سامان نصب کرنے کی فیس چارج کرنے کا مجاز ہوگا، دوسری جانب ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔