اسلام آباد: (دنیا نیوز) آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کے 807 ارب روپے 25 آڈٹ پیراز میں پھنسے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق نان ریشنلائزیشن آف سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا، شارٹ ریشنلائزیشن آف انکم ٹیکس کی مد میں 104 ارب پھنسے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں پر شارٹ ریشنلائزیشن آف سُپر ٹیکس کی مد میں 92 ارب التوا کا شکار ہیں، نان ریکوری آف ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 41 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی اے سی نے ایف بی آر کو تمام آڈٹ پیراز ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں کلیئر کرنے کی ہدایت کی، ایف بی آر کو آڈٹ پیراز کلیئر کرکے ماہانہ بنیاد پر پی اے سی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔