ایف بی آر نے 4 ارب روپے سے زائد ٹیکس چوری کا ملزم گرفتار کر لیا

Published On 13 March,2025 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم آر ٹی او ون کی کارروائی، 4 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

آر ٹی او ون نے 1 ارب 90 کروڑ روپے کا بڑا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑلیا، ملزم لارج ٹیکس آفس میں بھی 2 ارب 30 کروڑ روپے کا بڑے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔

سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم بلال امام کو آر ٹی او ون ٹیم نے گرفتار کرلیا، ملزم پر آر ٹی او ون اور ایل ٹی او کی طرف سے علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر کا اندراج ہوا ہے۔

ٹیکس چور ملزم اپنے بھائی کے ہمراہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مفرور تھا، آر ٹی او ون ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کورٹ میں پیش کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔