اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت ورچوئلی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کے ترقیاتی منصوبے میں تبدیلیوں اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی وجوہات اور اس کے دائرہ کار میں وسعت پر تفصیلی غور کیا گیا، مجوزہ سفارشات کی منظوری کا جائزہ لے کر نظرثانی شدہ فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا، سکردو میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، کوچنگ سینٹر تعمیر کے بعد مستقل فعال رہنے کو یقینی بنایا جائے۔
سکردو کوچنگ سینٹر کو بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کیلئے تربیتی مرکز کے طور پر استعمال ہو سکے گا۔
منظور ہونیوالے منصوبوں میں نقل و حمل، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں، گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے، سندھ میں سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔
ریلوے کے اعلیٰ گنجائش والے ویگن اور مسافر کوچز کی خریداری کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ اور کئی اہم سڑکوں کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
نائب وزیراعظم نے پائیدار ترقی، بین الصوبائی رابطے اور اقتصادی تبدیلی کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، اجلاس میں صوبوں کے متعلقہ وزراء، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔