شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Published On 08 April,2025 12:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت سپن وام 1 شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے، ماڑی انرجیز کے چیئرمین نے تعاون کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارت پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔