اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرول کی قیمت252 روپے63پیسے پر برقرار رہے گی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے لٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔
لائٹ ڈیزل 4روپے 68 پیسے سستا، نئی قیمت 150 روپے65 پیسے فی لٹر ہوگئی،مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے کمی کے بعد 164 روپے65 پیسے کا فی لٹرہوگیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔