سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

Published On 19 May,2025 04:39 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 285 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 312 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 82 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 233 روپے مالیت کے 11 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار 211 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 




Recommended Articles