اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے پاور ایکوپمنٹ مینو فیکچرنگ ڈیش بورڈکا اجراء کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑاسنگ میل ہے، نئے دورکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدت اپنانا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خودانحصاری،جدت اورپائیدار ترقی کی طرف اہم قدم ہوگا، منصوبہ توانائی کےشعبےمیں خودانحصاری اور درآمدی سامان میں کمی کا باعث ہوگا، پاکستان توانائی کےشعبےمیں ترقی کےسفرپرتیزی سےگامزن ہے۔
وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب آچکا ہے، پاکستان میں سولرکے استعمال میں اضافہ ہواہے، پاور ٹیرف سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ برآمدی شعبےکیلئے خطےکی سستی ترین بجلی کی فراہمی کےمنصوبےپرکام کر رہے ہیں۔