مظفر آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا آزاد کشمیر کے لوگ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، پوری قوم نے متحد ہوکر مکار دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھاکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔