میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کر لیں: سردار ایاز صادق

Published On 20 May,2025 02:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں، تحریک آ بھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ ایہ افواہیں تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پوری کوشش کررہی ہے اور انہوں نے اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اس سلسلے میں رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں۔