کوہاٹ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف عظیم کامیابی کےبعد منظرنامہ بدل گیا۔
کوہاٹ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونےوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، بھارتی جارحیت کےخلاف اللہ تعالیٰ نےعظیم کامیابی عطا فرمائی، وزیراعظم شہبازشریف نےدنیا میں سفارتی سطح پربھرپورمقدمہ لڑا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےسفارتی سطح پربھارت کا جھوٹ بےنقاب کیا، افواج پاکستان نےبھارت کومنہ توڑجواب دے کرپاکستان کوسربلند کردیا، بھارت کےخلاف عظیم کامیابی کےبعد منظرنامہ بدل گیا، پاکستان عالمی سطح پرایک مضبوط قوت بن کرابھرا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے،مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہے، ہمیں اپنی بہادرمسلح افواج پرفخرہے، افواج پاکستان نےتاریخی جواب دےکربھارت کا غرورخاک میں ملادیا۔
امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم نےجذبےسےبھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا، خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکا بازارگرم ہے۔