عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

Published On 30 May,2025 06:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کیساتھ 3302 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 599 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہوگئی۔