بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

Published On 25 June,2025 03:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، نیپرا نے باضابطہ اعلان کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف35 روپے 50 پیسے ہے، صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا، نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے3520ارب روپے کی منظوری دی۔

آئندہ مالی سال کیلئے 3066ارب روپے کی بجلی خریداری لاگت کا تخمینہ ہے۔