بولورما امگابازار پاکستان میں عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر تعینات

Published On 30 June,2025 12:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں بولورما امگابازار کو عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، وہ یکم جولائی سے نجی بنحسین کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

بولورما امگابازار نے کہا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی بطور نئی کنٹری ڈائریکٹر تقرری قابل فخر ہے، ورلڈ بینک اور پاکستان کے درمیان ایک دیرینہ شراکت داری ہے، جس نے کئی نسلوں تک لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، مقامی اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی منتظر ہوں۔

نئی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےچیلنجز سے نمٹنے کے لیے مدد جاری رکھیں گے، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے شراکت داری جاری رکھی جائے گی۔

آنگابازار کا تعلق منگولیا سے ہے اور انہیں بین الاقوامی ترقیاتی شعبے میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، وہ 2004 میں عالمی بینک سے منسلک ہوئیں اور مشرقی ایشیا و پیسفک، افریقہ، مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے خطوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں، انہوں نے کرغیزستان، انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں عالمی بینک کے ملکی دفاتر میں انتظامی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔

وہ پہلے بھی پاکستان میں ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔