ٹوکیو:(دنیا نیوز) اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں۔
اوساکا ایکسپو میں 180 ممالک کے 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان پویلین کا منفرد ڈیزائن کھیوڑہ کا عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے جہاں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس، دیکھنے والوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے اور سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا۔
پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، پویلین زمین کے ساتھ ہم آہنگی کے تصور کو اجاگر کرتا ہے جو کہ ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ ہے۔
پویلین برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم ہے اور یہ ایکسپو بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بن کر اُبھری۔