جاپان کے سابق بیس بال کھلاڑی شیگیو ناگاشیما 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Published On 03 June,2025 11:01 pm

ٹوکیو:(دنیا نیوز) جاپان کے مایہ ناز سابق بیس بال کھلاڑی شیگیو ناگاشیما 89 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیگیو ناگاشیما کی سابقہ ٹیم یومیوری جائنٹس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ٹوکیو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی وفات نمونیا کے باعث ہوئی۔

جائنٹس کے نام سے مشہور ناگاشیما نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں یومیوری جائنٹس کے ساتھ مسلسل نو ٹائٹلز جیتے، لیجنڈ کھلاڑی کی وفات پر جاپانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ناگاشیما نے معاشرے کو روشن خواب اور امیدیں دکھائیں۔

ناگاشیما کو "مسٹر پرو بیس بال" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور انہوں نے 1959 میں جاپانی شہنشاہ کے پہلے پروفیشنل بیس بال میچ میں فاتحانہ ہوم رن بنایا تھا، بعدازاں 1974 میں 17 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ لی تھی۔

واضح رہے ناگاشیما نے بطور منیجر 15 سیزنز میں یومیوری جائنٹس کو دو جاپان سیریز ٹائٹلز بھی جتوائے۔