پہلے مرحلے میں کتنی چینی درآمد کی جائے گی؟ بولیاں طلب

Published On 15 July,2025 05:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پہلے مرحلے میں کتنی چینی درآمد کرے گی؟ بولیاں طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں 3 لاکھ کی بجائے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کر دیا، چینی درآمد کے لئے 22 جولائی تک بولیاں طلب کر لی گئیں۔

اس سے قبل 18 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی تھیں، پہلے حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔