کراچی: (دنیا نیوز) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن کے جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزارمیڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی ، 21 اگست سے 5ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، تمام کارگو 30ستمبر تک پہنچیں گے۔
ٹینڈر کے مطابق چینی درآمد کرنے کیلئے 25 ہزار میڑک ٹن کی دو شپمنٹ یا ایک 50 ہزار میڑک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہوگی، 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی ، اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن کے مطابق چینی کی شپمنٹ میں تاخیر ہونے سے 0.25 ڈالر فی میڑک ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا، چینی درآمد کرنے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کی ذمہ داری ٹی سی پی کی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سفید چینی کی درآمد کا معیار پی ایس کیو سی اے کے مطابق ہوگا۔