نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

Published On 06 August,2025 01:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آ گئی، نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33.07 فیصد کا اضافہ ہوا اور ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 69 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھا۔

جون 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 48 کروڑ ڈالرز اور جولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔