کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 976 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران شیئرز کی خرید وفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 47 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔