پاکستان سٹاک مارکیٹ کا مثبت زون میں اختتام

Published On 22 August,2025 05:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تیزی کے بعد مندی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کا مثبت زون میں اختتام ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 258 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 1229 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 50 ہزار 465 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

سٹاک ایکسچیبج میں 478 کمپنیوں میں سے 251 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ 198 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی رہی۔

پانچویں کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچیبج میں 79 کروڑ 98 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 40 ارب روپے سے زائد رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس 1355 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 49 ہزار 235 پر بند ہوا تھا۔