پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مندی پر اختتام، 100 انڈیکس میں 476 پوائنٹس کمی

Published On 13 August,2025 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ سے منفی زون سے ہوگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 47 ہزار 892 جبکہ یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 46 ہزار 417 پوائنٹس رہی۔

سٹاک ایکسچینج میں 486 کمپنیوں میں سے 198 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 240 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج میں 64 کروڑ 53 لاکھ مالیت شیئرز کے سودے 40 ارب 79 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔