عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ منظور کر لی

Published On 25 August,2025 11:00 am

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی، پرائمری کلاسز میں طلبا و طالبات کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرانٹ سے سکولوں میں طلبا کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت 40 لاکھ طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار نئے طلبا سکول داخل ہو سکیں گے۔