کراچی: (حمزہ گیلانی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کو حکومت سے دوسری قسط 7 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے موصول ہوگئی۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے بذریعہ خط رقوم کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیں۔
خط میں کہا گیا کہ حکومت نے پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے او جی ڈی سی ایل کو سود کی مد میں رقم ادا کی ہے، حکومت کا او جی ڈی سی ایل کو کُل واجب الادا سود کی رقم کا حجم 92 ارب روپے بنتا ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ حکومت سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان سے او جی ڈی سی ایل کو بارہ مساوی اقساط کے ذریعے رقم ادا کرے گی۔