پشاور(دنیا نیوز) کے پی اسمبلی نے ’خیبر پختونخوا آسان کاروبار‘ بل 2025 کی منظوری دے دی۔
بل کے مطابق صوبے میں کاروباری لوگوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائی گی، کاروبار کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، پرمٹس اور ریگولرائزیشن کے لئے آسان کاروبار پورٹل قائم کیا جائے گا۔
منظور ہونے والے بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تمام چھوٹے بڑے کاروبار پورٹل میں رجسٹرڈ ہوں گے، پشاور،ہر ایک کو ڈیجیٹل آئی ڈی دی جائیں گی، رجسٹریشن، پرمٹس، لائسنس سمیت تمام امور ای پیمنٹ کے ذریعے کیے جائیں گے۔
بل کے تحت ایز آف ڈوئینگ بزنس ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا جائے گا، ای ڈی بی ڈی تمام سروس کو ڈیویلپ، اپ گریڈ اور منٹین کرنے کا ذمہ دار ہوگا، خیبر پختونخوا ریگولیٹری رجسٹری کے قیام کی بھی ای ڈی بی ڈی کی ذمہ داری ہوگی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سٹیرنگ کمیٹی ایز آف ڈوئینگ بزنس کے چئیرمین ہوں گے۔