خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری

Published On 29 July,2025 10:49 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس کی ایک مرتبہ پھر تاریخ تبدیل کردی گئی۔

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس چار اگست بروزپیر طلب کیا تھا، لیکن اسمبلی کا اجلاس اب چار اگست کے بجائے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا۔

خیال رہے سپیکرخیبر پختونخوابابرسلیم سواتی نے اسمبلی بزنس رولز 21کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کی، اسمبلی سیکرٹریٹ سے اجلاس طلب کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

علاوہ ازیں اعلامیہ میں سپیکر کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس سے متعلق باقاعدہ مطلع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔