سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور

Published On 03 September,2025 05:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، دوران ٹریڈنگ 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 50 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے جن میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں، او جی ڈی سی ، ماری، اے آر ایل ، حبکوم ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایل، پی پی ایل اور وافی بھی مثبت زون میں نظر آئے۔