سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 100 انڈیکس میں 879 پوائنٹس کی کمی

Published On 11 September,2025 05:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 816 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھائی گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 879 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ہنڈرڈ انڈیکس 457 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 11 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 852 روپے مالیت کے 40 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار 222 شیئرز کا لین دین ہوا۔