زرعی تحقیقاتی ادارے پیداوار میں اضافے کیلئے کام کر رہے ہیں: رانا تنویرحسین

Published On 23 September,2025 06:12 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زرعی تحقیقاتی ادارے پیداوارمیں اضافے کیلئےکام کر رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ زرعی شعبےمیں تحقیق سےہی ترقی ممکن ہے، زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارے پیداوارمیں اضافےکیلئےکام کررہےہیں، جدید مشینری کےاستعمال سےپیداوارمیں اضافہ ممکن ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بائیوسائنس کا شعبہ زراعت میں اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل رانا تنویر حسین کہہ چکے ہیں کہ کوشش ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گندم پالیسی کا اعلان ہو، گندم کی سپورٹ پرائس رکھنے کی تجویز دی ہے۔