زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ

Published On 25 September,2025 08:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 53 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر اضافے کے بعد 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئے۔