برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس بارے سٹیٹ بینک کی وضاحت آ گئی

Published On 28 September,2025 09:41 pm

کراچی :(دنیا نیوز) برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس بارے سٹیٹ بینک کی وضاحت آ گئی۔

ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم کی بنیاد پر بروقت ہوتے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس اور اکاؤنٹس پر لاگو ہے، برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم پر 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ کا اطلاق ہوتاہے، یہ شرط اپریل 2023 سے نافذ ہے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی جانچ پڑتال سادہ اور قوانین نرم ہیں، جانچ پڑتال اور قوانین نرم ہونےکےباعث دھوکا دہی پر مبنی لین دین کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں۔