کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چین ہمارے ہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں آگے آئیں اور ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، پاکستان نے 10 مئی کو پورے خطے کو دکھا دیا کہ ہم ایک قوم ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری دنیا جان گئی پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اقوام متحدہ میں امریکی صدر نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک انڈیا کو نظر انداز کرکے پاکستان کو اہمیت دے رہے ہیں۔