کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 323 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 997 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1237 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 752 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام پر 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔