کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہانہ بنیادوں پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2025 میں 10601 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار357 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر25 میں روشن اکاؤنٹ میں 19 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2025 تک 11 ارب 10 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ستمبر میں 1.90 کروڑ ڈالر نکالے گئے، روشن اکاؤنٹ سے ستمبر 20 سے ستمبر 25 تک 1 اب 87 کروڑ ڈالرز نکالے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر25 تک روشن کھاتوں سے 11.7 کروڑ ڈالر پاکستان میں خرچ کئے گئے، روشن برقی کھاتوں میں ستمبر 2025 تک واجب الادا ڈیپازٹس 2.11 ارب ڈالر ہیں۔