ادارہ شماریات کے ڈیٹا میں تبدیلی کرنٹ اکاؤنٹ پر اثر انداز نہیں ہوگی: سٹیٹ بینک

Published On 06 October,2025 06:41 pm

کراچی:(دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے ڈیٹا میں تبدیلی سےکرنٹ اکاؤنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی۔

سٹیٹ بینک کےترجمان کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے حال ہی میں تجارتی اعدادوشمار میں ترامیم کی تھی، ترامیم سے ٹریڈ اور کرنٹ اکاؤنٹ کھاتوں پر نمایاں فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کا تجارتی ڈیٹا بینکوں سے موصول ادائیگیوں کی بنیاد پر تیار ہوتا ہے، ادارہ شماریات کا تجارتی ڈیٹا مال کی ترسیل اور سٹیٹ بینک کا ڈیٹا مال کی ادائیگی پر انحصار کرتا ہے۔