50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لئے: گورنر سٹیٹ بینک

Published On 18 September,2025 07:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کر لئے۔

گورنر مرکزی بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان 30 ستمبر تک 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرے گا، یوروبانڈ کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ نہیں آئے گا۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال واجب الادا 26 ارب ڈالر قرض میں سے 3.5 ارب ڈالر ادا کر دیئے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ باقی واجب الادا بیرونی قرض کی بروقت واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی، دوست ممالک کے 9 ارب ڈالر ڈیپازٹس بروقت رول اوور ہو جائیں گے۔