حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے آسان ہاؤسنگ فنانس سکیم متعارف کرا دی

Published On 24 September,2025 06:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے آسان ہاؤسنگ فنانس سکیم متعارف کرا دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مکان، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لئے اب سرکاری سکیم کے تحت قرض فراہم کیا جائے گا۔

سرکلر کے مطابق قرض کی مالیت 20 سے 35 لاکھ روپے ہو گی، قرض 20 سال کے لئے اور قرض پر سبسڈی 10 سال کے لئے ہوگی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی فراہمی تمام بینکوں، مائیکرو فنانس اور ایچ بی ایف سی کے ذریعے ہوگی، بینک قرض کی پرائسنگ کائی بور پلس تین فیصد شرح سود پر کریں گے۔

سرکلر کے مطابق صارف کو 20 لاکھ قرض فراہمی 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔

بینک قرض درخواستوں کی کوئی پروسسنگ چارجز نہیں وصول کریں گے، پہلی دفعہ گھر خریدنے والے قرض لینے کے اہل ہوں گے۔